نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتا، عمران خان
پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سےبہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاوں،حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے میں نہیں ڈرتا۔ نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو، عمران خان
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتا۔
عمران خان نے کہا کہ لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا ، پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سےبہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاوں۔ کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے۔ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے میں نہیں ڈرتا۔ نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو۔ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کرونگا۔ حکومت میں تھےتومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزاد کے علاو ہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے۔ علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔
Comments are closed.