وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اراکین اسمبلی چودھری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید گھرال، مدد علی شاہ، چودھری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمیٰ سعید اور سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ سید علی حیدر گیلانی، ملک واصف مظہر، محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ، نرگس فائزہ ملک، رابعہ نذیر اور دیگر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
ٹکٹ ہولڈر سعود مجید، ایم پی اے خالد ججہ اور پی پی رہنما ندیم افضل چن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے عوامی مسائل اور ضروریات سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور اپنے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے احکامات جاری کیے۔
صوبائی اسمبلی کے اراکین نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کی اور ستھرا پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے دیگر پراجیکٹس کو سراہا۔
Comments are closed.