مہاراشٹر:بھارت کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان خونریز جنگ جاری ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے طور پر250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ہلاک کر دیا ہے۔
سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر مارا جس کے بعد بندر غضبناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر ماررہے ہیں۔ اب تک مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے،یہ سارا منظردیکھ کرعوام دہشت زدہ ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں ۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔ ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین بھی علاقے میں پہنچ چکے ہیں لیکن وہ ابتک ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں کرسکے۔
یہ علاقہ مہاراشٹرریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ حال ہے کہ ایک لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچاجبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔
Comments are closed.