پاکستانی طالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر ریکارڈ قائم کر دیا
جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں، ولید ملک
پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔
میڈیکل کی تعلیم کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے طالبعلم کو 85 فیصد سے زائد نمبر یا کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوتے ہیں۔حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا۔
Breaking National record by 29 Gold Medals at 4th convocation of Ameeruddin. #MedTwitter #MedEd @dr_danish_awan @MashwaniAzhar @MedicalGlobe_MG @oyebajwey @fawadchaudhry pic.twitter.com/BuYU4hX4ia
— WaleedMalik (@MedalMachine) December 1, 2022
ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔ حافظ ولید ملک سے قبل یہ اعزاز کنگز ایڈورڈز میڈیکل کالج کی طالبہ کے پاس تھا جنہوں نے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران 23گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔
میڈیکل کے ایک اور طالبعلم ڈاکٹر شہزاد نے بھی 21گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کیا۔
Comments are closed.