وزیراعظم شہباز یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے
تئیس ستمبرکووزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
اکیس ستمبرکو وزیراعظم امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔ تئیس ستمبرکووزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچیں گے۔ نیویارک میں موجودگی کے دوران وزیراعظم کی دیگرممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی فرانس کے صدرسے ملاقات ہوگی۔وزیراعظم شہبازشریف کی آسٹریا کے چانسلر، سپین کے صدرسے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم کی یورپی یونین کونسل کے صدرسے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف ‘گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ’ میں بھی شرکت کریں گے۔ ‘گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ’ کا اہتمام سینیگال اورافریقی یونین کے صدرنے کیا ہے، اکیس ستمبرکووزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات ہوگی۔ ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کے علاوہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی، اکیس ستمبر کو وزیراعظم امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے ملاقات ہوگی۔
بائیس ستمبرکو وزیراعظم شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ان کے دفترمیں ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ، جاپان کے وزیراعظم فیومیو کاشیڈا، لیگزمبرگ کے وزیراعظم زیوئیربیٹل سے ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم کی ملائیشیاء کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقات ہوگی ۔
تئیس ستمبرکو وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم دورے کے دوران ممتاز امریکی اخبار اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دیں گے ۔
Comments are closed.