پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے نیویارک پہنچا ہوں، شہباز شریف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اس وقت پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچا ہوں، جو سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اس وقت پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینگے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے، جبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed.