سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 2کروڑ94 لاکھ جرمانہ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک ہفتے میں دو کروڑ 94 لاکھ روپے ایف بی آرکے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا، کہا ہے کہ عدم ادائیگی پرعلیمہ خان کی جائیداد ضبط کر لی جائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹر وقار نے بادی النظر میں منی لانڈرنگ سے جائیداد بنائی۔ 6 کروڑ روپے جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا جائے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بیرون ملک جائدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیئرمین ایف بی آرنے بتایاکہ خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس نے چارکیسز کو کلیئر قراردیا  چیف جسٹس نے 20 افراد بطور ٹیسٹ کیس ار ریکور کی گئی رقم سے متعلق پوچھتے ہوئے کہاکہ ایف بی آرریکوری ہونے اورگرفتاریاں نہ ہونے کا موقف پیش کیا تھا ایف بی آر نے مجموعی طورپرپانچ لوگوں سے 45 ملین ریکورہوئے، ایف بی آرکا بھی فرانزک آڈٹ بھی کروا سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کم ازکم تین ہزار ملین کا معاملہ ہے کمیٹی میں پیش نہ ہونے والے افراد کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ،ڈی جی ایف بی آرنے بتایاکہ اب تک 2ہزار154جائیدادیں سامنے آئی ہیں مجموعی رقم تین ہزارملین سے بڑھ جائیگی ، چیف جسٹس نے علیمہ خان کو روسٹرم پر بلایا تو علیمہ خان نےموقف اپنایا کہ دوبئی جائیداد تین کروڑروپے 2008 میں خریدی جس کیلئے پچاس فیصد قرضہ لیا جائیداد گزشتہ سال فروخت کردی سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ تمام رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے دبئی بھیجا اور علیمہ خان پرایک کروڑاسی لاکھ روپے کے واجبات ہونے کا بتایا جس پرایف بی آرنے بتایاکہ علیمہ خان کے زمے 2 کروڑ94 لاکھ واجب الادا ہیں۔عدالت نے علیمہ خان کوایک ہفتے میں دو کروڑچرانوے لاکھ روپے جمع کروانے کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے ایف بی آرکو ہدایت کی کہ اگرعلیمہ خان رقم جمع نہیں کرواتیں توانکی جائداد ضبط کرلیں۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وقار احمد نے ایک ارب روپے پر ایمن سٹی لی، اور صرف 5 فیصد ٹیکس دیا، وہ ایک ارب روپے کیسے لے کر آئے۔ وقار احمد ثابت نہیں کر سکے کہ پیسے ملک سے باہر کیسے لے کر گئے، ان کے خلاف مقدمہ درج اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ وقار احمد 60 ملین روپے جمع کرائیں، ورنہ انہیں گرفتار کیا جائے، بادی النظرمیں وقار احمد نے دبئی جائیدادمنی لانڈرنگ سے بنائی۔

Comments are closed.