بیروت : اسرائیلی حملے میں 31 جاں بحق ،حزب اللہ ک 2 اہم کمانڈر بھی شامل

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کہ حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے بیروت میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔ لبنان کے وزیرِ صحت فراس عابد نے ہفتے کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

وزیرِ صحت کے مطابق واقعے میں 68 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 15 بدستور اسپتال میں داخل ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے کارروائی میں حزب اللہ کی ایلیٹ فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل سمیت 11 اہم ذمے داران کو ہلاک کیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں اس کے 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے کمانڈرز میں ایلیٹ یونٹ کے سینئر رکن ابراہیم عقیل اور اسپشل فورس کے کمانڈر احمد وہابی شامل ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.