پاکستان فورم سپین کے زیر اہتمام افتخار افی کی پہلی کتاب ’’چکڑ چھولے‘‘ کی شاندار تقریب رونمائی بارسلونا میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان فورم سپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان کے نامور اداکار، لکھاری اور شاعر افتخار افی تھے۔ تقریب میں خصوصی شرکت اداکارہ عائشہ عمر نے کی۔
تقریب کا آغاز اور مہمانوں کے خیالات
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد نظامت کے فرائض مرزا ندیم بیگ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ مقررین نے کتاب “چکڑ چھولے” کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ افتخار افی کی تحریریں انسانی جذبات کی حقیقی عکاس ہیں جو دل میں اتر جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’چکڑ چھولے‘‘ میڈ ان پاکستان ضرور ہے مگر اس کا مخاطب پوری انسانیت ہے۔ مقررین نے افتخار افی کی تحریروں کو بابا اشفاق احمد کے افکار کا تسلسل قرار دیا۔
افتخار افی کے جذباتی لمحات
افتخار افی نے اپنے خطاب کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور فرط جذبات سے رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جو محبت اور عزت انہیں بارسلونا میں ملی، وہ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’چکڑ چھولے‘‘ دراصل زندگی گزارنے کی ایک ریسیپی ہے اور بابا اشفاق احمد کے افکار کی خوشبو لیے ہوئے ہے۔ انہوں نے پاکستان فورم سپین اور خاص طور پر سید ذوالقرنین شاہ کا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب کو پاکستان کے وقار کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
ادبی و صحافتی شخصیات کی شرکت
تقریب میں سپین کے معروف ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور نثر نگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حاضرین نے ’’چکڑ چھولے‘‘ کو ایک کامیاب ادبی کاوش قرار دیا اور افتخار افی کی تحریری صلاحیتوں کو سراہا۔
افتخار افی نے کہا کہ وہ اس تقریب کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ یہ ان کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا۔

Comments are closed.