ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، صیہونیوں نے ہمیں جواز فراہم کردیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ قتل ایران کی سرزمین پر کیا گیا ، اسرائیل نے اپنے لیے خود کو سخت سزا کا مستحق قرار دیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کے قتل کابدلہ لیا جائے گا اور اسرائیل پچھتائےگا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کا دفاع کرے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ ہانیہ کے قتل کا “سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا، ایران اور مزاحمت کا محور اس جرم کا جواب دیں گے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائیں گے۔
Comments are closed.