آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ عرب ممالک کی درخواست پر مؤخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی عرب ملکوں کی درخواست پر ایران پر طے شدہ امریکی حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عرب رہنما سمجھتے ہیں اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ان کی رائے میں ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو دنیا بھر کے لئے قابل قبول ہوگا، رہنما سمجھتے ہیں معاہدے میں نہایت اہم نکتہ یہ ہوگا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔،

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم آج ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کریں گے، میں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران پر مکمل اور بڑے پیمانے پر حملے کے لئے کسی بھی لمحے تیار رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ دو سے تین دن کیلئے مؤخر کیا، تہران کے پاس وقت بہت کم ہے، اگر ایسی ٖڈیل ہو کہ ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل نہ کرے تو ہم شاید مطمئن ہو جائیں، ایسا لگتا ہے ایران سے ڈیل ہونے کا اچھا موقع ہے۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین