صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی بحث دوبارہ زور پکڑ رہی ہے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ نئے صوبوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔