لاہور: (مفتی ڈاکٹرمحمدکریم خان)ارکان اسلام میں حج آخری رکن ہے لیکن من جملہ نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی معراج کا نام حج ہے کیونکہ جسمانی، روحانی اور مالی عبادت کا مرقع حج ہے، جس میں نمازکی حرکات و سکنات، زکوٰۃ کی شکل میں انفاق فی سبیل اللہ اورصوم کی صورت میں تلذذ نفسانی کی بیخ کنی کی گئی ہے، انہی تمام صورتوں کا مجموعہ اللہ تعالیٰ نے حج کی شکل میں عطا فرما دیا۔
شعائر اللہ کی صورت میں انبیاء کی مختلف یادگاروں کو مناسک حج میں قائم فرما دیا، اللہ جل شانہ نے محبت کرنے والوں کو ان عظیم یادگاروں کی طرف قصد کرنے کا حکم فرمایا: ’’اور جو شعائر اللہ کی تعظیم کرتا ہے تو یہ بات دلوں کے تقویٰ سے ہے‘‘ (سورۃ الحج: 32)۔ مکہ معظمہ…