نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر امن کیلئے کام کرنے والے تمام افسروں و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ قیام امن کیلئے خدمات انجام دینے والے تمام امن کاروں کی جرات، لگن اور قربانی قابل ستائش ہے۔
اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے امن مشنز میں شرکت نہ صرف کثیرالجہتی تعاون سے ہماری وابستگی کا اظہار ہے بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے ہماری نمایاں ترین خدمات میں سے ایک…