اسلام آباد: آئیسکو نے بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔۔ بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 56 حکومتی اداروں کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ۔ آئیسکو کے 5 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار روپے اداروں کے ذمے واجب الادا ہیں۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن راول ٹاون راولپنڈی 2 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کا نادہندہ ۔۔ چیف کمشنر آفس نے 1کروڑ 87 لا کھ روپے ادا نہیں کیے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ڈی کے ذمے بجلی بل کی مد میں 60 لاکھ 53 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ بقایاجات ادا نہ کرنے پر ادارے کے 10 کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔40 لاکھ 46 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر وزارت تعلیم کے بھی 26 بجلی کنکشنز کاٹ دئیے گئے۔1کروڑ 87 لاکھ کی عدم ادائیگی پر چیف کمشنر آفس کے 14 کنکشن جبکہ ٹی ایم اے راول ٹاون کے 5 بجلی کنکشنز منقطع کیے دئیے گئے ۔۔ٹی ایم اے راولپنڈی کے ذمے آئیسکو کے 2 کڑور12 لاکھ 78 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔۔نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے 11 لاکھ 32 ہزار کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 1 کنکشن منقطع کر دیا گیاہے ۔۔
Comments are closed.