نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر اشرف وانی صدر، بلال احمد سینئر نائب صدر، آصف محمود نائب صدر، شبیر احمد ڈار سیکرٹری جنرل، غلام نبی ڈار سیکرٹری فنانس، نعیم الاسد سیکرٹری اطلاعات جبکہ بلال احمد چیف آرگنائزر منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر اشرف وانی نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے معزز ممبران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلا مقابلہ منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین کا یہ اعتماد ان کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی، جسے وہ دیانت داری، خلوص نیت اور مکمل احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
نومنتخب صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئی انتظامیہ یکجا کے آئین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔


















