سیاسی بیورو کریسی اورپولیس ہمارا کام خراب کررہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی سطح پر تحریک انصاف کی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم سے اسلام آباد میں صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ کہ انتظامی سطح پر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، بیوروکریسی میں پرانی حکومت کے لوگ ہرجگہ بیٹھے ہیں، سیاسی بیورو کریسی اور پولیس ہمارا کام خراب کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قرض کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قرضہ کو36 ٹریلین تک پہنچادیا ہے، اگلے دوماہ میں اگر حکومت پیسے نہ لیتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، آئی ایم ایف کا اصل مسئلہ ان کی شرائط ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کرپشن کے الزام میں ان میں سے کوئی نہیں بچے گا، اس لئے وہ شور مچا رہی ہے، پارلیمنٹ کے پہلے سیشن سے ہی انہوں نے شور مچانا شروع کردیا تھا، ہماری نیب پر براہ راست کوئی مداخلت نہیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

Comments are closed.