امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ رکوانے کے لئے مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان ظاہر کیا جا رہے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں جلد ہونے کا امکان ہے،جس کے دونوں ممالک کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد آ سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے میں اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔












