آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

جنگلات میں لگی آگ بے قابو، سپین میں پہلی بار قومی ایمرجنسی نافذ

میڈرڈ: اسپین کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، بے قابو آگ کے باعث ہسپانوی حکومت نے پہلی مرتبہ قومی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

حکام کے مطابق میڈرڈ اور اس سے ملحقہ صوبہ آویلا میں بیک وقت کئی مقامات پر آگ بھڑکنے، شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ سینکڑوں فائر فائٹرز، فوج کے خصوصی ایمرجنسی یونٹ اور دیگر امدادی ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

قومی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد امدادی اور آگ بجھانے کی تمام کارروائیوں کی نگرانی براہِ راست اسپین کی وزارتِ داخلہ کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ کے باعث ملک میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی قومی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی، طویل خشک موسم اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے جنگلاتی آگ کے خطرات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث اسپین اور جنوبی یورپ ہر سال زیادہ شدید آگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پڑوسی ملک فرانس کے جنوب مغربی علاقے، خصوصاً بورڈو کے قریب بھی جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور سینکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، سرکاری ہدایات پر عمل اور دھوئیں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین