متحدہ عرب امارات میں انسداد منشیات فروشی کی مہم کے دوران سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی سے منشیات اسمگلنگ کا ایک بڑا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جس میں 13 افراد حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں 2 پاکستانی، 4 بھارتی، 4 ایرانی، 2 مصری اور ایک سری لنکن شہری شامل ہے۔ چھاپے کے دوران ان ملزمان سے 56 کلوگرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد بھی کی گئیں۔ جنھیں منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں مقامی عدالت کے سامنے میں پیش کیا گیا۔
ابو ظہبی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ کارروائی ایک ماہ کی طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کی گئی۔واضح رہے کہ یو اے ای میں منشیات اسمگلنگ کی سزا 10 سال سے عمر قید تک کی ہے جب کہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائے ہیں جس کے بعد غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا جاتا ہے ۔
















