آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

پاکستانی چاول برآمدات بڑھانے کا مشن۔۔ پاکستان قونصلیٹ نیویارک، رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن سرگرم

امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستانی قونصل خانہ نیویارک اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں نے نیویارک کے امپورٹرز سے ملاقاتیں کی ہیں

 پاکستان سے چاول کی برآمدات کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ‘رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان’ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین فیصل جہانگیر کی قیادت میں نیویارک کا اہم دورہ شروع کر دیا ہے۔ اس دورے کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹس میں سے ایک، امریکہ میں پاکستانی چاول، بالخصوص باسمتی کی موجودگی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اہم ملاقاتیں اور مارکیٹ وزٹ

وفد نے نیویارک کے علاقے کوئینز (میسپیتھ) میں بڑے درآمد کنندگان اور ڈسٹری بیوٹرز کے مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد نے امریکہ میں مقیم معروف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں ایڈوانس فوڈز، نیو ریلائنس ٹریڈرز، ساؤتھ ایشین فوڈز، فاطمہ فوڈز، زارا فوڈز اور باورچی کمپنیوں کے سربراہان اور عہدیدار شامل تھے۔

پاکستانی چاول کی عالمی ساکھ

پاکستان اپنے پریمیم معیار کے باسمتی اور لانگ گرین چاول کی بدولت دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد امریکی مارکیٹ کی پاکستانی مصنوعات کی ترسیل، ریگولیٹری تقاضوں اور خریداروں کی ترجیحات کو براہِ راست سمجھنا ہے تاکہ برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

مذاکرات کے اہم نکات

ملاقاتوں کے دوران امریکی درآمد کنندگان نے قیمتوں کے تقابل، معیار کی توقعات اور قانونی تعمیل کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ ریپ کے وفد نے ان خدشات پر تعمیری گفتگو کی اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ یہ دورہ پاکستانی برآمد کنندگان اور امریکی اسٹیک ہولڈرز کے درمیانتعاون بڑھانے کیلئے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کوشش کا مقصد امریکی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کے حصے کو بڑھانا اور ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ کمانا ہے۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین