آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

ٹرمپ نے ایرانی تجاویز مسترد کردیں، مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا موقف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز  پر مبنی مسودہ مسترد کرتے ہوئے اسے  ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ”میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے حالیہ تجاویز دیکھی ہیں یہ مجھے پسند نہیں آئیں اور یہ تجاویز مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔”

امریکی صدر نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ واضح رہے کہ تہران نے اپنی جوابی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی تھیں۔

ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا موقف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز پر مبنی مسودہ مسترد کیے جانے کے بعد ایرانی حکام نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لئے نہیں اگر امریکی صدر ہمارے جواب سے مطمئن نہیں تو یہی بہتر ہے، ٹرمپ کا جواب ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

ایرانی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران اپنی قوم کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین