آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی  کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

 وفاقف وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دستیاب تفصیلات اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے بدخلی کی تمام خبریں بدنیتی پر مبنی ہیں اور مخصوص مفادات رکھنے والے عناصر اپنے منفی پروپیگنڈے کیلئے پھیلا رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی نہیں کی جا رہی، اگر کہیں بے دخلی کے واقعات پیش آتے ہیں تو وہ متعلقہ میزبان ملک کے قوانین کے تحت معمول کے قانونی عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری جو ویزا اور ملازمت سے متعلق شرائط پوری کرتے ہیں، بدستور متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کا سفر کر رہے ہیں اور بغیر کسی امتیاز کے ورک ویزا بھی حاصل کر رہے ہیں۔

بیان میں زور دیا گیا کہ اس کے برعکس پھیلائی جانے والی جھوٹی خبریں اور سوشل میڈیا پوسٹس شرانگیز، من گھڑت اور مخصوص مذموم مقاصد کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین