آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

ایف آئی اے کی جانب سے 2025 میں 39 ہزار سے زائد مسافروں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن نعمان صدیقی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سال 2025 میں 39 ہزار 786 مسافروں کو بیرون ملک سفر سے روکا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نعمان صدیقی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 2025 میں 39 ہزار 786 مسافروں کو ایک قانونی، انٹیلی جنس اور خطرات کے تجزیے پر مبنی نظام کے تحت سفر سے روکا گیا تاکہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے۔

نعمان صدیقی کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا عمل، جس پر اکثر عوامی سطح پر تنقید کی جاتی ہے، دراصل ایک احتیاطی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جانوں کا تحفظ، شہریوں کو بیرونِ ملک استحصال سے بچانا اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو محفوظ رکھنا ہے۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین