مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے علاقے سالزبرگ میں ہفتے کے روز ایک چھوٹا طیارہ اپنی سیاحتی پرواز کے دوران پیرا گلائیڈر سے ٹکرا گیا، اٹھائیس سالہ پائلٹ نے آسٹریلوی حکام کو بتایا کہ کوشش کے باوجود وہ پیراگلائیڈر سے ٹکرایا۔
حکام کے مطابق جہاز کے پروپیلر نے پیراشوٹ کو شدید نقصان پہنچایا تاہم تجربہ کار پیرا گلائیڈر کی بروقت ایمرجنسی پیراشوٹ کھولنے کی وجہ سے ان کی جان محفوظ رہی۔ خاتون پیرا گلائیڈر کا تعلق آسٹریا سے ہے۔
اس تمام حادثے کو پیراگلائیڈر کے کیمرے نے ریکارڈ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گی، خاتون پیرا گلائیڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ ٹھیک ہیں ۔


















