آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

ایران کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اب مذاکرات فون پر ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دوبدو ملاقات کو اہمیت دیتے ہیں لیکن اب ایران سے مذاکرات صرف فون کال پر ہی ہوں گے۔

صدر ٹرمپ  نے  وائٹ ہاؤس میں ناسا کے ’آرٹیمس دوم‘ مشن پر جانے والے خلابازوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر  ایک صحافی کے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ہر نئی دستاویز یا تجویز پر بات کرنے کے لیے ہر بار 18 گھنٹے کی طویل اور مہنگی پروازیں کرنا ممکن نہیں رہا۔  اب ایران سے آئندہ مذاکرات ٹیلی فون کے ذریعے ہی کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دوبدو ملاقات  اور بات چیت کو پسند کرتے ہیں مگر ایسی ہر ملاقات کے لیے 18 گھنٹے سفر کرنا اور پھر واپسی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے معلوم ہو کہ ایک ایسی دستاویز ملی ہے جس پر عمل نہیں کیا جا سکتا تو سب بیکار جاتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران نے کافی پیش رفت کی ہے تاہم  سوال یہ ہے، کیا ایران اتنا آگے جائے گا جتنا امریکا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی ضمانت نہیں ملتی  اس وقت تک کسی بھی صورت کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا۔

امریکا کی ایرانی بحری ناکہ بندی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔ ایران کو فوجی لحاظ سے شکست دی جا چکی ہے۔ اب انھیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے کیونکہ اُن کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے۔

 امریکی صدر  نے جنگ میں فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہا کہ اب ایران کے پاس بس اتنا ہی کہنا رہ گیا ہے کہ ہم ہار مانتے ہیں اور دستبردار ہوتے ہیں۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین