آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین

امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلیے ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی میں پاکستان پویلین کا افتتاح

نیویارک: پاکستان نے ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں اپنے قومی پویلین کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ اور امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے جہاں قائم کیے گئے اس ‘پاکستان پویلین’ میں ملک کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، تیار ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کے سامان اور ہوم ٹیکسٹائل کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کا بنیادی مقصد پاکستانی مینوفیکچررز کو بین الاقوامی خریداروں سے ملانا اور شمالی امریکہ کی اس اہم ترین نمائش کے ذریعے ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

سفیر پاکستان اور کونسل جنرل کی شرکت

پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر عدنان محمود اعوان نے کیا۔ پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کے باہمی تعاون سے کیا گیا ہے، جو عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹیکسٹائل شعبہ ملکی معیشت کی بنیاد ہے: سفیر پاکستان

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعاون اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Pakistan Showcases Textile Strength at Texworld New York City 2026 (2)

نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معیاری ٹیکسٹائل مصنوعات کے حوالے سے ایک قابل اعتماد برآمد کنندہ کے طور پر عالمی سطح پر نام کمایا ہے۔ قونصلیٹ جنرل پاکستانی برآمد کنندگان اور امریکی خریداروں کے درمیان مضبوط تجارتی روابط قائم کرنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر عدنان محمود اعوان نے مزید کہا کہ ٹیکس ورلڈ پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں تک رسائی حاصل کرنے اور امریکی مارکیٹ میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

نمائش میں 5 نامور پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

اس تین روزہ نمائش میں پاکستان پویلین میں 5 ممتاز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں، جن میں ہوم ٹیکسٹائل، تولیے، گارمنٹس، لیدر جیکیٹس، اسپورٹس ویئر اور دستانے شامل ہیں،  ان کمپنیوں میں اے ون انفینٹی، ایم آر آئی گروپ، ہوم ٹیکس کارپوریشن، رقی اسپورٹس اور نذا اسپورٹس شامل ہیں۔

31 جولائی تک جاری رہنے والی اس نمائش مں پاکستانی برآمد کنندگان امریکی اور دیگر بین الاقوامی خریداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں نئے کاروباری موقع پیدا ہونے اور عالمی منڈی میں پاکستان کے برآمدی حصص میں اضافے کی توقع ہے۔

آج کا اخبار

تازہ ترین شمارہ
پڑھیں

تازہ ترین شمارہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

تازہ ترین