غلط خبر پر شہباز شریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کو قانونی نوٹس
جھوٹی خبرکے پس منظر میں پاکستان کی موجودہ حکمران قیادت ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: شہبازشریف نے مبینہ جھوٹی خبرشائع کرنے پر برطانوی اخبار کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔ قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی برطانوی امداد میں خوردبرد کی خبر پر بھجوایا گیا۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ اس خبر کے پس منظر میں پاکستان کی موجودہ حکمران قیادت ہے۔
قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ برطانوی امداد کو ناجائزطور پر استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ ہے ، ایسے بے بنیاد الزامات کی واضح اورسختی کے ساتھ تردید کرتے ہیں، شہبازشریف اور ان کے خاندان کی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنے کیلئے خبر گھڑی گئی ، خبر کے پس منظر میں پاکستان کی موجودہ حکمران قیادت ہے ۔
شہبازشریف کا کہنا ہے بقول برطانوی صحافی اسےاعلیٰ سطح پرحساس ترین دستاویزات تک رسائی دی گئی،پاکستانی جیلوں میں قیدیوں تک سےملوایا گیا۔صحافی خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنےکی زحمت کرتا تو اسےبتا دیتا کہ جس دور کا ذکر کیا گیا میں برطانیہ میں جلاوطنی میں تھا، اپنی ساکھ اور شہرت کو بچانےکیلئے ہرحد تک جاؤں گا ، الزامات لگانے والوں کو برطانوی عدالتوں کے ذریعے قانونی انجام کا سامنا کرنا ہو گا ۔
Comments are closed.