دبئی: سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بحالی کیلیے آواز اٹھا دی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان انکی پسندیدہ ٹیم رہی جس کیخلاف کھیل کروہ ہمیشہ لطف اندوز ہوتے تھے۔ ہر ملک کو ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے رہنا چاہیے، پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں جب بھی میدان میں مدمقابل آئیں تو ہرکوئی ان میچز کو دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی بھارتی حکومت ہمسایہ ملک سے کرکٹ کھیلنے پر جلد بات چیت شروع کرے گی۔
سابق بھارتی اوپنر نے کہا کہ وہ بطورکرکٹرز بھی چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے لیکن اس کا تمام تر دارومدار حکومت پر ہے، اگرانھوں نے فیصلہ کرلیا تو پھر باہمی سیریز کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔
وریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم کیخلاف اپنی بہترین یادوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ
‘‘میں نے اس کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں 309 کی اننگزکھیلی،لاہورمیں بھی 254 رنزبنائے، کئی دیگر اہم اننگز بھی کھیلی ہیں لہذا اگر مجھ سے پوچھیں تومیں پاکستان کو ہی اپنی فیورٹ حریف ٹیم کہوں گا، جس کیخلاف میں نے کھیل کر لطف پایا’’۔
Comments are closed.