پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے، دونوں ممالک نے اپنی دو طرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی امداد کے بعد پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد نے واشنگٹن کو گیس و بجلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جسے امریکی حکام نے قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستان میں گیس اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ امریکا نے پاکستان کو گوشت، کپاس اور سویا بین کی برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اُدھر پاکستان نے خصوصی سہولیات ملنے کے بعد امریکا سے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بھی مارکیٹ رسائی مانگ لی ہے۔

Comments are closed.