اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں پیش رفت اور کامیابیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا، پاک افغان مفاہمتی عمل سے متعلق امور پر بھی غور گیا
Comments are closed.