لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل کو سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر اور ایک بھارتی فکسر نے میچ فکسنگ کی پیشکش کردی۔ قومی کرکٹر نے بورڈ اور انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔
کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں عمر اکمل سمیت 9 پاکستانی کرکٹرز اِن ایکشن ہیں۔ عمراکمل ونی پیگ ہاکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سابق پاکستانی کرکٹرمنصوراختر اور بھارتی فکسر کرش نے میچ میں خراب کارکردگی دکھانے کے بدلے 5 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔ قومی کرکٹرنے صاف انکار کیا اور پی سی بی سمیت انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا۔
اس واقعہ کے بعد منصور اختر کو عہدے سے ہٹایا گیا مگر اس حوالے سے انتظامیہ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔منصور اختر پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔
انتظامیہ نے تمام کرکٹرز کو دونوں فکسرز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ فکسر کی آفر کے بعد کسی بھی کرکٹر کو اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے ورنہ 5 سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Comments are closed.