اسلام آباد: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے، چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کے لئے کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ مشرقی سرحد پر کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے ایٹمی حملوں کی دھمکیوں کے پیش نظر کیا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے24 اکتوبر 1980 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی کور کے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں پاکستانی دستے کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورنٹو سے گریجویشن کی جب کہ وہ نیول پوسٹ گریجویٹ گریجویٹ یونیورسٹی، مونیٹری کیلی فورنیا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹس کوئٹہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Comments are closed.