کشمیر میں عنقریب قتل عام کا راستہ روکنے کیلئے دنیا کو متحرک ہونا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد: مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا پہلاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں عنقریب ہونے والے قتل عام کا راستہ روکنے کیلئے بھی دنیا کو متحرک ہونا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج مذہب اورعقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، دنیا کی توجہ بھارت کے جبر و استبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو توہین و تشدد کا سامنا ہے اور انکے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جاچکا ہے۔یہاں تک کہ قابض بھارتی افواج ان سے عید الاضحیٰ سمیت دیگر مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج جب دنیا مذہبی عقائد کی بناء پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے۔ اسے مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا رستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔

Comments are closed.