پیرس/ اسلام آباد: پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اورچال ناکام ہوگئی، ایف اے ٹی کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے پر منہ کی کھانا پڑی۔ ایشیا پیسفک گروپ کے اعلامیے میں ایسا کوئی ذکر ہے نہ ہی گروپ کے پاس پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیا رہے۔
ایف اے ٹی ایف کے ایشیا ءپیسفک گروپ سے مذاکرات میں پاکستان نے مکمل روڈ میپ دیا، بھارتی میڈیا پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا جھوٹا واویلا کرنے لگا لیکن عالمی ادارے کی جانب سے اعلامیے نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق اے پی جی کا سالانہ اجلاس 18 سے 23 اگست تک آسٹریلیا میں جاری رہا جس میں 46 رکن ممالک اور 13 عالمی اداروں کے 520 مندوبین شریک ہوئے،۔۔۔ایشیا پیسفک گروپ نے چھ تجزیاتی رپورٹس کا جائزہ لیا جو کہ پاکستان، چین، ہانگ کانگ، فلپائن، سولومن آئی لینڈ اور چائنیز تاپی سے متعلق تھیں۔ ترپورٹس پر ایشیاء پیسیفک گروپ اپنی رائے اکوبر تک جاری کرے گا۔
بھارتی پروپیگنڈے کے برعکس اعلامیے میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی ذکر ہے نہ ہی ایشیا پیسفک گروپ کے پاس پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اختیار فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ہے اور اس کا اجلاس اکتوبر میں ہوگا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کےایشیاء پیسفک گروپ کا 22 واں سالانہ اجلاس 18سے 23 اگست تک آسٹریلیا میں ہوا، اے پی جی نے پاکستان کی تیسری تجزیاتی رپورٹ کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کو اقدامات سے آگاہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبر غلط ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی بھارتی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔
Comments are closed.