اسلام آباد: قومی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم ۔۔۔۔۔ حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے،قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب 26 اگست کو ہوگی۔
کرکٹر عماد وسیم کا آج پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق کے ساتھ فیصل مسجد میں نکاح پڑھوایا گیا۔ نکاح کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھاگیا تھا جس میں عماد اور ثانیہ کے اہلخانہ نے شرکت کی، ولیمہ کی تقریب بھی 26اگست کو اسلام آباد میں ہی ہوگی۔
عماد وسیم نے وزیراعظم عمران خان کو شادی کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے جبکہ اس پرمسرت موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی اورکھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
Comments are closed.