حکومت کا بے نامی داروں کیخلاف یکم ستمبر سے فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یکم ستمبر سے بڑے بے نامی داروں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بے نامی جائیدادوں کے لیے بنائے گئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ جنرل کو فیصلہ کن کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بے نامی داروں کو نوٹسز یکم ستمبر سے خود کار نظام کے تحت جاری کیے جائیں گے، اس مقصد کے لیے بے نامی جائیدادوں کے لیے قائم خصوصی ڈائریکٹوریٹ جنرل کوہدایات جاری کردی گئیں۔ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل بڑے بے نامی داروں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرے گا اور تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ کرے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بڑے بے نامی داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Comments are closed.