الیکشن کمیشن نے مریم نوازکے پارٹی عہدے کیخلاف کیس کا فیصلہ 3 ستمبر تک موخر کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان مریم نواز کو پارٹی نائب صدر کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ 3 ستمبر کو سنائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف کیس کا فیصلہ تین ستمبر تک موخر کر دیا ہے، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے ریمارکس دیئے کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے آج فیصلہ سنانا تھا، مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ مریم نواز کو فلیگ شپ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، اس کے باوجود انہیں ن لیگ کی نائب صدارت کا عہدہ دیا گیا۔ الیکشن کمیشن مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں مریم نواز اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو فریق بنایا گیا تھا۔

Comments are closed.