یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ و طالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی کینٹنز میں طلبہ اور طالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یہ نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے وائس چانسلر نے یو ای ٹی کی کینٹنز میں لڑکیوں اور لڑکوں ہے اکھٹے بیٹھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

اس سلسلے میں تمام کینٹنز کی انتظامیہ اورکنٹریکٹر کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔کنٹینزانتظامیہ کو ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فوری طور پرسیل کرنے کا عندیہ بھی دےدیا گیا ہے۔

Comments are closed.