مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 1 نوجوان شہید، مزید 8 گرفتار کر لئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی، مقبوضہ وادی میں غاصب بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان آصف کو شہید کیا، نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کے دوران قابض فورسزنے سوپورمیں ہی 8 نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ اب تک 6 ہزار سے زائد کشمیریوں کو غیرقانونی طور پر پابند سلاسل کیا جا چکا ہے۔

مقبوضہ وادی میں مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اورپابندیاں برقرارہیں۔ اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہوگئی جب کہ ڈاکٹرزکے نہ پہنچے کی وجہ سے 6 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں۔مقبوضہ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

قابض فورسزنے یوم عاشور پر عزاداروں کوجلوس نکالنے کی اجازت بھی نہ دی جس کے باعث متعدد علاقوں میں کشمیریوں نے کرفیو توڑتے ہوئے جلوس نکالے۔ جس پر بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں پر پیلٹ گنز، فائرنگ اور شیلنگ کی بوچھاڑ کر دی گئی۔

Comments are closed.