راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
بھارتی فوج ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کاتعلق بہاول نگر سے ہے۔
پاک فوج کی جانب سے دشمن کی جارحیت پر موثر انداز میں جواب دیا گیا۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والی دشمن کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
Comments are closed.