اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں انتخابی میدان لگنے میں دو دن رہ گئے ۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی آج سے سنبھالیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ،، ضمنی انتخابات کے لئے بھرپور انتظامات مکمل کر لئے گئے۔۔۔ فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز پرجمعہ سے پیرتک تعینات رہیں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چودہ اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر ڈیوٹی گے ، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت کیا گیا ہے۔
اتوار کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے11 ، 11 حلقوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9 ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2 ، 2 حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ پی پی 87 میانوالی میں ایک امیدوار کی وفات کےباعث الیکشن ملتوی، پی پی 296 راجن پور سےتحریک انصاف کے امیدوار اویس دریشک بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں
Comments are closed.