پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، کہتے ہیں پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے مقامی کالج میں پودا لگا کر گرین اینڈ کلین مہم کا آغاز کیا اور علامتی طور پرجھاڑو لگاکر صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔

طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کہ درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی، گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یورپ میں کوئی گندگی نہیں، یہاں پر ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں، دریاگندے کرتے ہیں، لاہورمیں آلودگی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کی صحت اورمستقبل تباہ کررہے ہیں، آلودگی سے انسان کی زندگی کے گیارہ سال کم ہوتی ہے۔ کے پی کے میں بلین ٹرین سونامی میں ایک ارب درخت لگائے، اب پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، اس کا مطلب ہےکہ ملک کا سارا موسم پیٹرن تبدیل ہوسکتا ہے اس سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔

Comments are closed.