چین کی مشاورت سے اقتصادی راہداری کا دائرہ وسیع کیا جائےگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیرسونگ تاو نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے سونگ تاو اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور اسٹریٹجک معاون و شراکت دار ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کے لئے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ اور ہماری اولین ترجیح ہے، چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ پورا پاکستان اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے۔

Comments are closed.