اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، مسئلہ کشمیر اوراسلامو فوبیا کے ساتھ تجارتی اوردفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہو گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ترک صدر، وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرپاکستان آرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے طیب اردوان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پردورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی۔
ترک صدر کے ہمراہ سرمایہ کاروں کا ایک وفد بھی پاکستان آئے گا، ذرائع کا کہناہے کہ دورے کے دوران مسئلہ کشمیر اوراسلامو فوبیا کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہو گی۔ دورے کے دوران ترک صدرعسکری قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.