مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاج اور آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے، ناجائز حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔ مذہبی حوالے سے پاکستانی مسلمان کرب کا شکار ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ جے یو آئی نے پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک سے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آکر دم لیں گے، 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطے میں رہیں گے،حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

Comments are closed.