اسلام آباد:پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے وفد نے افغانستان میں امن کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔
دفترخارجہ میں پاکستانی حکام اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ 12 رکنی طالبان وفد کی قیادت ملاعبدالغنی برادرنے کی۔ دفتر خارجہ میں یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں معطل افغان امن مذاکرات کی بحالی سمیت دیگر معاملات پربات چیت کی گئی۔
پاکستانی حکام اورطالبان نے افغان امن کی بحالی پراتفاق کیا ہے جبکہ طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں ملاقات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
Comments are closed.