یاسر حسین کی اقرا عزیز کو گود میں اٹھا کر تصویر، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک

اسلام آباد: اداکار یاسر حسین اوران کی منگیتر اقرا عزیز ان دنوں میامی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اپنے خوبصورت لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

اداکار کی اپنی منگیتر کے ساتھ  ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے جس میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو گود میں اٹھایا  رکھا ہے، تصویر بنوانے کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ طری پاکستانی روایات کے خلاف ہے۔

کچھ لوگوں نے دونوں کو باپ اور بیٹی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے باپ اوربیٹی میامی میں چھٹیوں کا لطف لے رہے ہوں۔ کوثر نامی خاتون نے کہا شکر ہے میں نے اپنے بچوں کو اس طرح کی بے غیرتی سکھاتے ہوئے بڑا نہیں کیا۔

Comments are closed.