ٹِک ٹاک سٹار حریم شاہ کس کے ساتھ وزارت خارجہ آئی، اہم کمروں تک کیسے پہنچی؟

اسلام آباد: وزارت خارجہ کی عمارت کے حساس اور اہم حصوں میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی حریم شاہ کے حوالے سے ابتدائی انکوائری مکمل کر لی گئی، ٹک ٹاک گرل شاہ محمود قریشی کے حلقے کے ملاقاتیوں کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں کہ کیسے حریم شاہ کیسے وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہوئی؟ اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی عمارت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ وزارت خارجہ کی عمارت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے ملاقاتیوں کے ساتھ داخل ہوئیں۔ حریم شاہ نے حلقے کے ملاقاتیوں کے لئے مختص کمرے کے ساتھ اندرونی ملحقہ روم کی طرف کھلنے والے دروازے کو استعمال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا معمول ہے کہ ہر چند دن بعد حلقے کے عوام سے وزارت خارجہ میں ملاقات کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے “کانسٹیچوُئنسی روم” کی انٹری الگ سے ہے، انہیں استقبالیہ پر جانا نہیں پڑتا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے افراد کے ساتھ وزارت خارجہ آمد کا ریکارڈ مل گیا، حلقے کے ملاقاتیوں کے حریم شاہ کی آمد کے دن رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت کر لی گئی۔

Comments are closed.