اسلام آباد: صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ انتہا پسند مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کشمیریوں پر مظالم کی ہر حد پار چکی ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک بھی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ عالمی برادری کے سامنے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں گے۔ اس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود نے 24 اکتوبر کو برمنگھم میں بڑے جلسے سے خطاب کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جبکہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور کشمیر کی صورتحال عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے 27 اکتوبر کو آئرلینڈ میں ملین مارچ کریں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود نے 29 اکتوبر کو انٹرکورٹ آف جسٹس جانے اور30 اکتوبر کو برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو برٹش ہاؤس آف کامن میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم پر بریفنگ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بھارت سے متعلق بیان مزید سخت ہونا چاہیے تھا، بھارتی حکومت چھوٹے ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو بھارت سے متعلق بیان مزید سخت دینا چاہیے تھا۔ بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسند کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
بیرسٹرسلطان محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دوٹوک مؤقف سامنے رکھا، شاہ محمود قریشی نے کلبھوشن کا نام بھی اقوام متحدہ میں لیا۔
Comments are closed.